راولپنڈی: بلوچستان میں زلزلے کی تباہ کاریوں کے باعث 24 سے زائد افراد اپنی قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، ایسے میں سپہ سالار نے جوانوں کو سول انتظامیہ سے مکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں فوجی دستے ریسکیو، ریلیف کے کاموں میں حصہ لیں، زلزلے سے متاثرہ آبادی کو درپیش مسائل کم کرنے میں مدد کی جائے۔
دوسری جانب واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ روز آنیوالے زلزلہ کے بعد معمولات زندگی آہستہ آہستہ معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں، ہرنائی کا بازار کھل گیا۔ لوگوں کی چہل پہل بھی شروع ہوگئی۔
بلوچستان میں زلزلہ کے بعد شہری متاثرہ مکانات اور دکانوں کی مرمت کر رہے ہیں اور جن کے گھر مکمل گر گئے وہ ملبہ اٹھانے میں مصروف ہیں۔ یاد رہے ہرنائی میں زلزلے سے 24 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: اداروں پر الزامات لگا نے والے منہ کے بل گرینگے، شیخ رشید