کیٹی بندر کے تین دیہات پانی میں ڈوب گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیٹی بندر کے تین دیہات پانی میں ڈوب گئے
کیٹی بندر کے تین دیہات پانی میں ڈوب گئے

ٹھٹھہ: ساحلی شہر کیٹی بندر کے قریب سمندر کے ساتھ حفاظتی پشتے میں شگاف پڑنے کے بعد تین دیہات زیرِ آب آگئے۔

تین دیہات، ہاشم جٹ، علی بخش جٹ اور خدا بخش جٹ، کیٹی بندر کے قریب، ساحل کے ساتھ ایک حفاظتی بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف بننے کے بعد زیر آب آ گئے۔ سمندری لہروں نے دیہات کا دوسرے علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع کردیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سمندری پانی تیزی سے ساحلی بستیوں میں داخل ہو رہاہے۔ضلعی اور مقامی انتظامیہ جائے وقوعہ سے غائب ہے، لوگ اپنے طور پر محفوظ مقامات کی جانب جانے لگے۔

پچھلے سال جون میں گھارو کریک کے قریب ایک درجن دیہات سمندری لہروں کی زد میں آ گئے تھے، جس سے سینکڑوں دیہاتیوں کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں:بلوچستان، ضلع آواران میں زلزلے کے جھٹکوں سے خوف و ہراس

گھارو ٹاؤن کے فٹ بال اور کرکٹ گراؤنڈ اور ایک قبرستان بھی سمندری پانی میں ڈوب گیا۔

Related Posts