پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سہولیات کا فقدان ہے،مراد سعید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سہولیات کا فقدان ہے،مراد سعید
پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سہولیات کا فقدان ہے،مراد سعید

اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف سہولیات کا فقدان ہے، اولمپکس کے میدان میں پاکستانی نوجوانوں نے بغیر سہولیات کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، کھیلوں کے میدان میں ہمارے نوجوان کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ نوجوان کامیاب ہوں گے تو پاکستان کامیاب ہوگا، پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد پر منتظمین بالخصوص وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو عملی جامہ پہنایا۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنے کاروبار کے لیے قرضے دیئے جا رہے ہیں، اس پروگرام کے تحت 10 ہزار نوجوان قرض لے کر اپنا کاروبار شروع کر چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کامیاب سپورٹس پروگرام کے ذریعے ملک بھر سے نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو نکال کر سپورٹس کمپلیکس میں جمع کر دیا گیا ہے، کالج اور یونیورسٹیوں کی سطح پر نوجوانوں کے مقابلے ہو رہے ہیں۔

کامیاب اسپورٹس پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے مختلف پروگرام شروع کیے گئے ہیں جس سے کھیلوں کے میدان میں ہم کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کریں گے۔

مراد سعید نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کیا جانا ایک خوش آئند قدم ہے، کرکٹ، ہاکی، فٹ بال اور اولمپکس کے چیمپئنز ایسے ہی پروگراموں کے ذریعے سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پروگرام ہے کہ ہر سال کالج اور یونیورسٹیوں کی سطح پر اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کرایا جائے۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ عالمی سطح پر ہمارے اولمپیئنز نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

مزید پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،صدر مملکت

انہیں سہولیات فراہم کرنا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بھی ہماری ٹیم نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، امید ہے کہ ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے ابھرنے والے نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح تک جائیں گے۔

Related Posts