اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حق خوداردیت کے حصول تک اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے‘بھارتی ریاستی دہشت گردی میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔
بھارت کا اصل چہرہ مکمل طور پر بے نقاب ہو چکا ۔اتوار کو ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 3ماہ سے ذرائع ابلاغ کا مکمل بلیک آوٹ جاری ہے ۔
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو کرہ ارض کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے ،مقبوضہ جموں وکشمیر میں ادویات اور اشیائے خوردنوش کی شدید قلت ہے۔
مزید پڑھیں :یو این ایچ آر سی مقبوضہ کشمیرمیں مظالم کی تحقیقات کرئے،عمران خان