اسلام آباد: سپریم کورٹ کے اسٹیٹ بینک کو فنڈز جاری کرنے کے فیصلے سے متعلق دارالحکومت میں کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فنڈز جاری کرنے کے معاملے پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ اور اٹارنی جنرل اجلاس میں حکومت کی قانونی حکمت عملی سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔
آئین پاکستان اور پارلیمنٹ عوام کی رائے کا مظہر ہیں،آرمی چیف
علاوہ ازیں اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی غور کیا جائے گا جبکہ اجلاس میں موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب میں الیکشن کے لئے 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو دینے کا حکم دیا ہے۔