صدر مملکت اور وزیر دفاع بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صدر مملکت اور وزیر دفاع بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے
صدر مملکت اور وزیر دفاع بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے

اسلام آباد: ملک ان دنوں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی زد میں ہے اور مریضوں کی تعداد میں روز بروز تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، وزیر اعظم کے بعد اب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں صدر مملکت نے بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے، اللہ تعالیٰ کورونا متاثرین کو شفا عطا فرمائے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ ویکسین کی پہلی خوراک لی تھی لیکن اینٹی باڈیز 2 ڈوز کے بعد تیار ہونا شروع کردیتی ہیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز ایک ہفتے میں لگنی تھی۔ صدر مملکت نے لوگوں سے درخواست کی کہ برائے مہربانی احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔

اپنے ٹوئٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف نے قرآن مجید کی آیت بھی لکھی جس میں کہا گیا ہے کہ (جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی شفاء دیتا ہے)

دوسری جانب سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹویٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

یاد رہے کہ چند دنوں قبل وزیراعظم عمران خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے اور ان کی اہلیہ خاتون اول کا بھی ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے دونوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں شادی کی تقریبات پر پابندی، ٹرانسپورٹ، مارکیٹس، ریسٹورنٹس بند

Related Posts