ملک بھر میں کورونا وباء سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4855 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں کورونا وباء سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4855 ہو گئی
ملک بھر میں کورونا وباء سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4855 ہو گئی

اسلام آباد:کورونا متاثرین ہیلتھ ورکرز کی رپورٹ وزارت قومی صحت کو ارسال کر دی گئی ہے، جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4855 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا متاثرین ہیلتھ کیئر ورکرز کے بارے رپورٹ این آئی ایچ نے تیار کی ہے،ملک میں کورونا سے متاثرہ ہیلتھ ورکرز کی تعداد 4855 ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 68 ہیلتھ ورکرز کورونا پازیٹو ہو گئے۔

24 گھنٹوں میں 40 ڈاکٹرز، 6 نرسز، 22 پیرامیڈکس کورونا پازیٹو،ملک بھر میں تاحال 2950 ڈاکٹرز کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں، ملک میں تاحال 583 نرسز کورونا کا شکار بن چکی ہیں۔

پورے ملک میں مجموعی طور پر میں 1322 اسپتال ملازمین کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں، کورونا کا شکار 2478 ہیلتھ کیئر ورکرز گھروں میں قرنطینہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں 307 کورونا پازیٹو ہیلتھ ورکرز اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں، رپورٹ کے مطابق اسپتالوں میں زیرعلاج 302 ہیلتھ کیئر ورکرز کی حالت تسلی بخش ہے، ملک میں 2022 ہیلتھ ورکرز تاحال کورونا سے صحتیاب ہو چکے ہیں۔

پورے ملک میں کورونا سے تاحال 48 ہیلتھ کیئر ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سندھ 18، کے پی 10 ہیلتھ ورکرز کورونا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، بلوچستان 5 گلگت بلتستان کے 3 ہیلتھ ورکرز جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پنجاب 8، اسلام آباد 4 ہیلتھ ورکرز تاحال کورونا سے جاں ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال میں صف اول کا کردار نبھانے والے ڈاکٹر ز لائق تحسین ہیں۔

Related Posts