اسلام آباد:سابق صدر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے کو چیئرمین آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ فوج کے جوانوں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد ناقابل معافی ہیں۔
سابق صدر آصف علی زر داری نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت وطن دشمن دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے۔
مزید پڑھیں:ٹی ٹی پی سے مذاکرات دستور کے تحت ہی ہوں گے، وزیر داخلہ