سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور گرانے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست مسترد کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کاعسکری پارک واپس بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دینے کا حکم
سپریم کورٹ کاعسکری پارک واپس بلدیہ عظمیٰ کراچی کو دینے کا حکم

کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کراچی کے نسلہ ٹاور کو گرانے کے خلاف نظرِ ثانی کی درخواست مسترد کردی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے شہرِ قائد کو سیاست کی نذر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں انسدادِ تجاوزات کیس اور نسلا ٹاور گرانے کے سپریم کورٹ کے ماضی کے حکم پر نظرِ ثانی کی درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔

نسلا ٹاور کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لیز منسوخی کے کیسز میں بھی تعمیرات کی اجازت دی گئی ہے۔ ایشوز کا پھر جائزہ لیا جائے۔ معائنہ کرایا جائے۔ پورا نسلا ٹاور گرانے کا حکم مناسب نہیں۔

وکیل منیر اے ملک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں سندھی مسلم سوسائٹی نے لیز دی تھی۔ جسٹس اعزاز الاحسن نے ریمارکس دئیے کہ سندھی مسلم کے پاس لیز دینے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ 

چیف جسٹس کی سربراہی میں ججز کے 3 رکنی بینچ نے نسلا ٹاور گرانے کے خلاف درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو نسلا ٹاور منہدم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت جاری ہے، اِس سے قبل چیف جسٹس گلزار احمد سپریم کورٹ کراچی رجسٹری پہنچ گئے۔

آج چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کراچی رجسٹری میں مفادِ عامہ پر مبنی کیسز کی سماعت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت، چیف جسٹس کراچی رجسٹری پہنچ گئے

Related Posts