کراچی: سپریم کورٹ آف پاکستان نے شہری انتظامیہ کو نسلہ ٹاور ایک ہفتے میں گرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔
چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت کی، چیف جسٹس نے نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے حوالے سے اقدامات کی رپورٹ طلب کی۔
کراچی رجسٹری میں نالوں پر تجاوزات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو طلب کیا جبکہ وزیراعلیٰ کے عدالت پہنچنے پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نالہ متاثرین کو متبادلہ جگہ دینے کا کہا تھا لیکن سندھ حکومت نے ہاتھ کھڑے کرلیے ہیں۔
مزید پڑھیں:
نسلہ ٹاور گرانے کی تیاریاں شروع، اسسٹنٹ کمشنر کا رہائشیوں کو بلڈنگ خالی کرنیکا حکم
سندھ حکومت کا کراچی کے 70سے زائد گوٹھوں کو لیز دینے کا فیصلہ
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا تجاوزات متاثرین کو دکانیں دینے کا اعلان
چیف جسٹس کی سندھ حکومت پر تنقید، کیا کراچی کی تباہی کی اصل ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے؟