پاکستانی شہری کا حیران کردینے والا کارنامہ، رکشہ 3 پہیوں والی کار میں تبدیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شہری نے اپنے رکشے کو 3 پہیوں والی گاڑی میں تبدیل کر دیا ہے جبکہ علاقہ مکین غیر معمولی گاڑی سے متاثر نظر آتے ہیں۔

رکشہ کار کے مالک حبیب اللہ کا کہنا ہے کہ میں نے ایک پرانے رکشے کو مقامی مکینک کی مدد سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں مکینک کے ساتھ ماضی میں کام کرتا تھا۔ رکشے کو تبدیل کرنا میرا اپنا خیال ہے جس کیلئے میں نے کسی سے مدد حاصل نہیں کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی طلباء نے سمندری آلودگی ختم کرنے کیلئے سی بن ایجاد کرلی

کراچی کے نوجوان نے خطرناک جانوروں کیلئے چڑیا گھر بنالیا

مکینک جاوید نے بتایا کہ انہوں نے مہران کار سے فرنٹ سکرین، چھت اور کھدائی کا ٹرنک لیا اور  گاڑی کے دروازے، کھڑکیاں ، فرش اور دیگر پرزے بنائے۔ یہ دقت طلب کام تھا جس میں کئی ماہ لگے اور مختلف اوقات میں دشواریوں کا بھی سامنا رہا۔

رکشے کو کار میں تبدیل کرنے کیلئے لاگت کا کل تخمینہ 2 لاکھ 50 ہزار روپے لگایا گیا ہے۔ حبیب اللہ اور مکینک جاوید کا کہنا ہے کہ ہم رکشے کو کار میں تبدیل کرنے کیلئے تجربہ کار نہیں تھے اور لاک ڈاؤن کے باعث بھی اخراجات میں اضافہ ہوا۔ 

جاوید نے کہا کہ بہت سے لوگ 3 وہیلر کار سے متاثر ہوئے اور ان کے کام کو سراہا۔ تاہم بہت سے لوگوں نے زیادہ قیمت پر تنقید کی اور اس کی بجائے سیکنڈ ہینڈ کار خریدنے کا مشورہ دیا۔ہم نے اپنی غلطیوں سے سیکھ کر سستی کار بنانے کی اہلیت حاصل کر لی ہے۔ 

حبیب اللہ نے کہا کہ علاقے کے رہائشی اور دیگر مسافر میری غیر معمولی کار سے متاثر ہیں۔ یہ گاڑی پاکستان میں منفرد اور اپنی نوعیت کے لحاظ سے دیگر گاڑیوں سے الگ ہے۔ رکشے کو کار میں تبدیل کرنا بھی اپنی نوعیت کا الگ اور منفرد تجربہ رہا۔ 

Related Posts