کراچی:نائب صدر ایف پی سی سی آئی ناصر خان نے کہا ہے کہ نئی صنعتوں کا قیام اور موجودہ صنعتوں کی توسیع کے لیے مختص ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اور اسپیشل اکنامک زونز میں پاکستان بھر میں صنعتی رئیل اسٹیٹ میں غیر پیداواری قیاس آرائی جا ری ہے اور صنعتی تر قی میں ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔
انہوں نے گورنر ہاؤس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار سے بھی ملا قات کی اور انکو تحریری طور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔
ناصر خان نے مزید کہا کہ حکومت فوری مداخلت کرے اور منافع خوری کے لیے صنعتی رئیل اسٹیٹ کی خرید و فروخت پر پابندیاں عائد کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ صنعتی پلاٹ صرف انڈسٹریز لگانے کے لیے مخصوص ہیں۔
مزید پڑھیں:سی این جی سیکٹر مشکلات سے دوچار،گیس بحران حکومت کی نااہلی ہے، شبیر سلیمان