ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کا میچ منسوخ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کا میچ منسوخ
ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت، جنوبی افریقہ اورانگلینڈ کا میچ منسوخ

لاہور: ایک کرکٹرز کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر حفاظتی اقدامات کے تحت جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کا ون ڈے میچ ملتوی کردیا گیا۔

ساؤتھ افریقہ کرکٹ ذرائع کے مطابق پرٹوکولزکے تحت کی جانے والی معمول کی ٹیسٹنگ میں میزبان اسکواڈ میں شامل ایک کھلاڑی کی رپورٹ مثبت آگئی ہے،جس کے بعد کھلاڑیوں اورآفیشلز کی صحت و سلامتی کو پیش نظر رکھتے ہوئے جمعہ کو ہونے والے میچ ملتوی کرکے اتوار کو کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میچ صبح 11بجے شروع ہونا تھا مگر صرف ایک گھنٹہ قبل فیصلہ تبدیل کردیا گیا، اب یہ اتوار کو کرایا جائے گا، جنوبی افریقہ کرکٹ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے اسکواڈ کے ایک ممبر کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

اس سیریز کے تمام میچ بغیر تماشائیوں کے منعقد کئے جائیں گے، واضح رہے کہ انگلینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے پابندیاں بہت سخت ہیں اور کھیل کے لئے آئی ہوئی ٹیموں کو قریبی ہوٹلوں میں محفوظ مقام پر رہائش اختیار کرائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ حکام نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت دینے سے انکارکردیا

Related Posts