کراچی: شہر قائد میں گیس کھینچنے کی مشینیں استعمال کرنے والی صنعتوں کے خلاف کارروائی ہوگی،گورنرسندھ نے مشین استعمال کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیدیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق کمپنی کی انتظامیہ نے گزشتہ روزگورنر ہاؤس کراچی میں تجارتی انجمنوں اور صنعتی اداروں کے وفد سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دیگر مسائل کے علاوہ بعض صنعتوں کی طرف سے طاقت ور سکشن بوسٹرز کے استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اس کھلم کھلا خلاف ورزی کا سخت نوٹس لیا۔
ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سکشن ڈیوائسز کے استعمال سے کراچی میں گیس کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اور سکشن بوسٹرز کا استعمال گیس کی چوری کے ارتکاب کے مترادف ہے۔
ترجمان کے مطابق سکشن بوسٹرز کے ذریعے حاصل کی گئی اضافی گیس ادارے کے میٹرنگ سسٹم اور اس کی پیمائش کی صلاحیت کو متاثر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک بار پھر مہنگا کردیا گیا