مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کیلئے اوقاتِ کار تبدیل کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کیلئے اوقاتِ کار تبدیل کردئیے
مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن، سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کیلئے اوقاتِ کار تبدیل کردئیے

کراچی میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے والی سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کھولنے اور بند کرنے کے اوقات تبدیل کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ریسٹورنٹس کے اوقاتِ کار کی تبدیلی کیلئے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے تحت ریسٹورنٹ کیلئے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک دے دی گئی ہے۔

حکومتِ سندھ کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ٹیک اوے یا گاہکوں کے کھانا لے جانے کیلئے ہوٹلز یا ریسٹورنٹس کو رات 1 بجے تک کھلا رکھا جاسکتا ہے جبکہ رات 1 بجے کے بعد ہوٹلز یا ریسٹورنٹس کو صرف ہوم ڈلیوری کی اجازت ہوگی۔نوٹیفیکیشن 31 جنوری 2021ء تک نافذ العمل ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سندھ حکومت نے صوبے بھر میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا جس کے دوران  کاروبار کے اوقات تبدیل کردئیے گئے، سرکاری و نجی دفاتر کے 50 فیصد عملے کو کام گھر سے کرنے کا حکم دے دیا گیا جبکہ انڈور شادی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی تھی۔

کورونا کی روک تھام اور ایس او پیز کی سختی سے پابندی کیلئے سندھ میں وائرس سے متعلق نئی احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے سندھ حکومت نے گزشتہ ماہ نومبر کے دوران  نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔ 

مزید پڑھیں:  لاک ڈاؤن، اوقاتِ کاروبار تبدیل، 50 فیصد عملے کو گھر سے کام کا حکم

Related Posts