سانحہ سیالکوٹ کے 13 ملزمان کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سانحہ سیالکوٹ کے 13 ملزمان کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی
سانحہ سیالکوٹ کے 13 ملزمان کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی

گوجرانوالہ: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے اندوہناک قتل میں ملوث 13 ملزمان کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیشی آج ہوگی۔ پولیس معزز عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ سیالکوٹ میں ملوث 13 ملزمان کو آج انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس انسدادِ دہشت گردی عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی تاکہ واقعے پر تفتیش عمل میں لائی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیالکوٹ واقعہ، سری لنکن شہری کو ذاتی رنجش پر قتل کیا گیا، تحقیقاتی رپورٹ 

سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا تشویش کا اظہار

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 13 ملزمان کو سیالکوٹ سے 1 روزہ راہداری ریمانڈ پر لایا جارہا ہے۔ گرفتار ملزمان کو سخت سیکیورٹی میں عدالت کے روبرو پیش کیا جائے گا۔انسدادِ دہشت گردی عدالت جانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

آج عدالت میں پیش کیے جانے والے ملزمان میں فرحان ادریس، طلحہ عرف باسط، احتشام، جنید، صبور بٹ، راحیل عرف چھوٹا بٹ، عمران اور دیگر ملزمان شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کو عدالت لانے کی تیاریاں مکمل کر لیں جن کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل سری لنکن فیکٹری منیجر کے بہیمانہ قتل کے حوالے سے ابتدائی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے، ورکرز نے کام چوری اور ڈسپلن کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کا بدلہ لینے کیلئے پریانتھا کمارا کو نشانہ بنایا۔

وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ارسال کی گئی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پریانتھا کمارا کےحوالے سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی تھی، جب اس معاملےکی اطلاع ملی تب تک پرانتھا کمارا ہجوم کی نفرت کی بھینٹ چڑھ چکا تھا۔

 

Related Posts