وزیر اعظم کراچی کے مسائل سے آنکھیں چرا رہے ہیں، شہباز شریف کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کراچی کے مسائل سے آنکھیں چرا رہے ہیں، شہباز شریف کا الزام
وزیر اعظم کراچی کے مسائل سے آنکھیں چرا رہے ہیں، شہباز شریف کا الزام

لاہور: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ کے دورے کے دوران پارٹی صدر شہباز شریف سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت سے ملاقات کی۔

شہباز شریف نے احسن اقبال، سعد رفیق، شاہ محمد شاہ، مفتاح اسماعیل، مریم اورنگزیب کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا، ایم کیو ایم پاکستان کے وفد میں پارٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان اور سابق میئر کراچی وسیم اختر بھی شامل تھے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نے وزیراعظم عمران خان پر کراچی کے مسائل سے آنکھیں چرانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کے مسائل کی فکر نہیں صرف اپوزیشن کی فکر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اضافی ٹیکسوں، بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لوگوں کے لیے زندگی مشکل ہو گئی ہے، شہباز شریف نے مزید کہا کہ پریس کانفرنس سے قبل ہونے والی ملاقات میں ایم کیو ایم پی کے وفد سے تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے موجودہ حکومت کو تاریخ کی سب سے زیادہ کرپٹ حکومت پایا ہے، مسلم لیگ ن کے دور کو یاد کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف نے کراچی کے عوام کے لیے اربوں روپے کے منصوبے شروع کئے۔

’لوگ حکومت سے نجات چاہتے ہیں‘

اس موقع پر ایم کیو ایم پی کے رہنما عامر خان نے کہا کہ عوام جلد از جلد حکومت سے نجات چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مسائل کو بات چیت سے حل کیا جانا چاہیے اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والے تمام معاملات پارٹی کمیٹی کے سامنے رکھے جائیں گے۔

عامر خان نے مزید کہا کہ دونوں جماعتوں نے پہلے ہی ملک کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تباہ کن معاشی حالات کے بارے میں کوئی دو رائے نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تحفظات ہیں۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف 13 سالہ بوسیدہ بلدیاتی قانون مسترد کر چکی ہے،خرم شیر زمان

انہوں نے کہا کہ کراچی ”کھنڈرات” میں تبدیل ہوچکا ہے، انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ مہنگائی کے حوالے سے تحفظات وفاقی حکومت کے سامنے رکھے ہیں۔

Related Posts