کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے اثاثوں سے متعلق کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کی اپیل سے متعلق سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کو جلد از جلد کیس مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی احتساب بیورو نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیسز میں گرفتار کیا تھا جبکہ خورشید شاہ کے خلاف بدعنوانی کے دیگر مقدمات کی تحقیقات بھی نیب میں جاری ہے۔
مزید پڑھیں:قومی اسمبلی میں وفاقی حکومت کے رویے نے مایوس کردیا۔سیّد خورشید شاہ