دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے لیگ اسپنر شاداب خان نے آسٹریلیا کے خلاف شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 4 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
پاکستانی معروف اسپنر شاداب خان کا 4 اوورز میں 26 رنز دیکر 4 وکٹ حاصل کرنا کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کسی بھی بولر کی بہترین کارکردگی ہے۔
جبکہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لئے177رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: آسٹریلیا پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا