عامر خان کی فلم گجنی میں اداکاری، شان نے پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عامر خان کی فلم گجنی میں اداکاری، شان نے پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتا دی
عامر خان کی فلم گجنی میں اداکاری، شان نے پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے بالی ووڈ ایکٹر عامر خان کی فلم گجنی میں اداکاری کی پیشکش ٹھکرانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں ایسے اداکاروں کی کمی نہیں جو میری جگہ یہ کردار کرسکتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار شان شاہد حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شریک ہوئے اور فلم اور ڈرامہ انڈسٹری سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بالی ووڈ فلم گجنی میں اداکاری کیلئے ایک کردار کی پیشکش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

لوگ اتنے ظالم کیسے ہو سکتے ہیں، کیا موٹا ہونا جرم ہے، مایا خان کاسوال

ٹاک شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شان شاہد نے کہا کہ مجھے یہ کردار کیوں پیش کیا گیا؟ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کیونکہ بھارت میں کوئی بھی فنکار یہ کردار بخوبی نبھا سکتا تھا کیونکہ ہمارے ہمسایہ ملک میں اداکاروں کی کوئی کمی نہیں۔

کردار ٹھکرانے کی  وجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے اداکار شان شاہد نے کہا کہ مجھے گجنی میں ایک ولن کا کردار دیا گیا جو غیر انسانی خصوصیات رکھتا ہے۔ یہ شخص بچوں کے جسمانی اعضاء تک فروخت کردیتا ہے۔ ناظرین مجھے ولن کے طور پر دیکھنا پسند نہیں کرینگے۔

معروف اداکار شان شاہد نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 90ء کی دہائی میں فلم بلندی سے ریما خان کے بالمقابل کیا اور متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے جن میں تمغہ برائے حسنِ کارکردگی، نگار ایوارڈز (15عدد)، لکس اسٹائل ایوارڈز (5 عدد) اور دیگر شامل ہیں۔

ملک کے 50 سالہ معروف اداکار شان شاہد کو پاکستان میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے جو وار سمیت دیگر اہم پاکستانی فلموں میں جلوہ گر ہوئے اور اپنی جاندار اداکاری سے ناظرین کے دل جیت لیے۔ 

Related Posts