بلال عباس خان کی زندگی میں کوئی ہے۔سجل علی کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلال عباس خان کی زندگی میں کوئی ہے۔سجل علی کا انکشاف
بلال عباس خان کی زندگی میں کوئی ہے۔سجل علی کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ بلال عباس خان کی زندگی میں کوئی ہے جبکہ بلال عباس نے بھی حال ہی میں شادی کے متعلق بات چیت کی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیاء کی 30 مشہور ترین شخصیات میں شامل معروف اداکار بلال عباس خان سجل علی کے ہمراہ ایک ٹاک شو میں شریک ہوئے۔ شادی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بلال عباس نے کہا کہ میں فی الحال شادی کے کسی منصوبے پر غور نہیں کررہا۔

یہ بھی پڑھیں: 

خدا اور محبت 3 میں عکسبند کیے گئے چند ناقابلِ برداشت تصورات

سوشل میڈیا پر کترینہ کیف اور وکی کوشل کی منگنی کے چرچے

ٹاک شو کے دوران بلال عباس نے کہا کہ مجھے شادی کرنے سے پہلے ابھی کافی وقت گزارنا ہے، اس لیے شادی کے بندھن میں بندھنے کا سوچا تک نہیں۔ سجل علی نے کہا کہ سیٹ پر بات چیت کا موقع ملنے پر بلال کو شادی کیلئے قائل کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔

شو کے دوران سجل علی نے کہا کہ اگر بلال عباس کو کسی میں دلچسپی ہے تو اسے شادی کرلینی چاہئے اور میرا خیال ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی ہے۔ اداکارہ نے شادی کے بعد اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر بھی بات چیت کی۔

اداکارہ سجل علی نے کہا کہ شادی کے بعد زندگی میں بہت ساری تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں لیکن اگر آپ کا شریکِ حیات آپ کی حمایت کرے تو بہت فرق پڑتا ہے۔ احد رضا میرے لیے بہت سود مند شریکِ حیات ثابت ہوئے اور شادی کے بعد میری زندگی پہلے سے بہت بہتر ہے۔

https://www.youtube.com/watch?v=hIprxEg5AQg

واضح رہے کہ سجل علی اور بلال عباس خان نئی فلم کھیل کھیل میں کیلئے اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے جس کی پروڈکشن کے فرائض فلم والا کے بینر تلے نبیل قریشی اور فضا علی میرزا نے انجام دئیے ہیں۔ گزشتہ روز فلم کا ٹریلر بھی ریلیز کیا گیا۔ 

 

Related Posts