ایشیا کپ کیلئے پاکستان روانگی کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کرےگا۔ روہت شرما

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میلبرن: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان روانگی کا فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کرے گا جبکہ ہماری نظریں ورلڈ کپ پر لگی ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فی الحال ہماری نظر ورلڈ کپ پر ہے، پاکستان جانے پر فیصلہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زمبابوے کی اسکاٹ لینڈ کوشکست ،سپر12 کیلئے کوالیفائی کر لیا

پاکستان کے خلاف میچ کے متعلق روہت شرما نے کہا کہ ہم کل مکمل میچ کے خواہاں ہیں، پورے 40 اوورز میں کرکٹ کا مقابلہ اچھا ہوگا۔ کھلاڑی کے طور پر ہمیں ہر صورتحال کیلئے تیار ہونا ہوتا ہے۔ حریف پر پریشر ڈالنا ہمارا کام ہے۔

بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اچھی کرکٹ ہمارے لیے چیلنج ہے۔ پاکستان اچھی باؤلنگ سے ہمیں چیلنج کرسکتا ہے تاہم ہماری بیٹنگ اچھی ہے۔ میچ جیتنا ہے، اس لیے  باؤلنگ اور فیلڈنگ پر بھی توجہ دیں گے۔

روہت شرما نے کہا کہ گزشتہ برس کھلاڑیوں کو اعتماد اور آزادی دی کہ بے خوف ہو کر کھیلیں۔ نتائج سے زیادہ ہماری توجہ کوشش پر ہے۔ گزشتہ برس ورلڈ کپ کے بعد  خامیوں پر قابو پانے کی ضرورت تھی۔

انہوں نے پاکستان کی موجودہ ٹیم کو چیلنجنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں اچھا کھیل پیش کیا۔ ہماری توجہ ماضی پر نہیں بلکہ حال پر ہے۔ کوالیفائر میچز نے فیورٹ یا انڈر ڈوگ کا تصور ختم کردیا۔

Related Posts