کراچی: شہر قائد اور حیدرآباد میں مریضوں کی جان بچانے والی آکسیجن کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل تک 800 روپے میں ملنے والے آکسیجن سلینڈر کی قیمت 2000 روپے تک جا پہنچی ہے۔جس کے باعث ان مریضوں کی جان بچانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔
ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے بعد آپریشن تھیٹرز، نوزائیدہ بچوں کی نرسری اور کورونا کے مریضوں کی جان بچانے کے لیے استعمال ہونے والی آکسیجن کی قیمت میں ایک ماہ کے دوران تین سو فیصد سے زائد کا اضافہ ہوچکا ہے۔
آکسیجن کی قیمتوں میں اضافے سے اسپتالوں کی انتظامیہ شدید پریشانی میں مبتلا ہوگئی ہے، مریضوں کے ورثا بھی عذاب سے دوچار ہیں کیوں کہ آکسیجن کی قیمت میں اضافے کے باعث اسپتال انتظامیہ نے بلز میں اضافہ کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا کے 912نئے کیسز رپورٹ، 26مزید شہری جاں بحق