راولپنڈی پولیس نے گردن پر ڈور پھرنے کے واقعات کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے 17 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے 1 ہزار 300سے زائد پتنگیں برآمد ہوئیں، مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ پتنگ فروشوں کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ پتنگ فروخت کرنے والے 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 1300 سے زائد پتنگیں اور 146 ڈوریں برآمد ہوئیں۔
راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان گرفتار
راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری۔ 17 پتنگ فروش گرفتار، 1300 سے زائد پتنگیں اور 146 ڈوریں برآمد، مقدمات درج۔ سی پی او عمر سعید ملک کی پولیس ٹیمز کو شاباش، بھرپور کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت۔ شہری ہر سطح پر جان لیوا کھیل کی حوصلہ شکنی کریں۔ pic.twitter.com/xsrKclPDhY
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) January 26, 2022