معروف بھارتی فلم کمپنی کا رنویر سنگھ کو مزید کام نہ دینے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ممبئی: بھارت کی معروف فلم کمپنی یش راج فلمز نے رنویر سنگھ کو مزید کام نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ معروف اداکار کی مسلسل فلاپ فلمز قرار دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پے درپے ہٹ فلمز اور جاندار اداکاری سے عوام کے دلوں پر راج کرنے والے فنکار رنویر سنگھ کورونا دور کے بعد سے کوئی ہٹ فلم دینے میں کامیاب نہیں ہوسکے، یہی وجہ ہے کہ یش راج فلمز کو انہیں کام دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی پڑی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

عدنان صدیقی نے پریانکا چوپڑا کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ماضی میں پدماوت، رام لیلا، باجی راؤ مستانی اور بینڈ باجا بارات جیسی فلمز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رنویر سنگھ کی 83، جیش بھائی جوردار اور سرکس سمیت کوئی بھی فلم 35کروڑ سے زیادہ کا بزنس نہ کرسکی جس پر فلمسازوں کو تشویش ہے۔

رنویر سنگھ نے سمبا، گلی بوائے، بے فکرے اور دل دھڑکنے دو جیسی فلمز میں بھی اداکاری کرکے مداحوں سے داد سمیٹی ہے، تاہم بالی ووڈ کے متعدد فنکاروں کے ساتھ ساتھ رنویر سنگھ کے ستارے بھی گردش میں آگئے۔

بعض فلمی ناقدین کا ماننا ہے کہ بالی ووڈ فلم انڈسٹری مجموعی طور پر ایک بڑے بحران سے گزر رہی ہے جس میں ساؤتھ سینما کی جانب سے کامیاب فلمز کا بڑا ہاتھ قرار دیا جاتا ہے تاہم شاہ رخ خان کی فلم پٹھان نے کسی حد تک بالی ووڈ کو بھی سہارا دے دیا ہے۔

Related Posts