مکہ مکرمہ:حرمین شریفین کے امور کی جنر پریذیڈنسی کے زیر انتظام مسجد حرام میں ایک بار پھر قرآن کریم کی تعلیم کے حلقوں کا آغاز ہو گیا ہے۔
کرونا کی وبا کے سبب یہ سلسلہ تقریبا دو سال موقوف رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق متعلقہ شعبے کے ڈائریکٹر جنرل غازی الذبیانی نے بتایاکہ قرآنی حلقوں کے دوبارہ آغاز کے ساتھ احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
اس کا مقصد حلقوں سے مستفید ہونے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ادھر قرآنی حلقوں کے سربراہ بدر المحامدی نے واضح کیا کہ قرآنی حلقوں کا انعقاد سہ پہر چار بجے سے شام آٹھ بجے تک ہو گا۔
مزید پڑھیں: مکہ مکرمہ میں دہشتگردوں کے حق میں نعرے بازی، مسجدالحرام سے چاقوبردارشخص گرفتار