کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکا،1پولیس اہلکار شہید،16شدید زخمی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکا،1پولیس اہلکار شہید،16شدید زخمی
کوئٹہ، سریاب روڈ پر دھماکا،1پولیس اہلکار شہید،16شدید زخمی

کوئٹہ: سریاب روڈ پر بلوچستان یونیورسٹی کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کی آواز دو ر دور تک سنی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ پولیس موبائل کے قریب ہوا، جس کے نتیجے میں 16افراد کے زخمی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے، جبکہ زخمیوں میں 13پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں دوبارہ اضافہ ہوگیا ہے، جبکہ زیادہ تر فورسز کو نشانہ بنانے کے واقعات رونما ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی، صدر میں پٹاخوں کے گودام میں آتشزدگی، فائربریگیڈ آگ بجھانے میں مصروف

Related Posts