قطر کا افغانستان سے ملکی وغیر ملکی شہریوں کے انخلاء کیلئے طالبان کے ساتھ معاہدہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Qatar reaches deal with Taliban to resume evacuations

دوحہ: قطر نے کابل کے ہوائی اڈے سے غیر ملکی شہریوں کاانخلاء دوبارہ شروع کرنے کے لیے طالبان کے ساتھ ایک معاہدہ کرلیا ہے۔

غیر ملکی نیوز ویب سائٹ نے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ معاہدے کے مطابق قطر ایئر ویز کی ہفتے میں دو پروازیں امریکا اور دیگر ممالک کے شہریوں کے علاوہ مشکلات سے دوچار افغان عوام کو دیگر ممالک میں پہنچائیں گی۔

قطر نے طالبان کے ساتھ تنازعہ کے باعث دسمبر کے اوائل میں انخلاء کی پروازیں بند کر دی تھیں ۔

اس سے قبل سی این این کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ طالبان نے کابل ائیرپورٹ سے نکلنے کیلئے امریکیوں کو خفیہ مدد فراہم کی۔ امریکی باشندوں کا بحفاظت انخلاء طالبان کے تعاون اور نگرانی سے ممکن بنایا گیا۔

انخلاء کیلئے امریکی فوج نے طالبان سے خفیہ مذاکرات کیے۔ سی این این رپورٹ کے مطابق طالبان امریکی شہریوں کو ٹولیوں کی صورت میں ائیرپورٹ کے خفیہ دروازوں تک لاتے رہے جنہیں امریکی حکومت طیاروں کے ذریعے امریکا واپس لے آئی۔

مزید پڑھیں:افغانستان سے انخلا کے بعد امریکہ اور طالبان کے درمیان پہلے باضابطہ مذاکرات

اسپیشل فورسز کی طرف سے کابل ائیرپورٹ پر ایک خفیہ دروازہ اور کال سینٹر قائم کیا گیا جس کے ذریعے امریکی شہریوں کو سمجھایا گیا کہ افغانستان سے بحفاظت انخلاء کیسے ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ شہریوں کو ائیرپورٹ کے نزدیک خفیہ مقام پر جمع کیا گیا۔

طالبان نے امریکی شہریوں کی شناخت دستاویزات کے ذریعے مکمل کی جنہیں امریکی فوج کے بتائے گئے خفیہ دروازے تک لے جایا گیا۔ ایک روز میں امریکی شہریوں کے بحفاظت انخلاء کیلئے کئی مشنز مکمل کیے گئے۔ 31 اگست سے قبل انخلاء مکمل کر لیا گیا۔

Related Posts