کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔
اجلاس میں بلدیاتی بل سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوئی اس موقع پر پی ٹی آئی کے سندھ اسمبلی پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اجلاس میں سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے تیار ہیں۔
اسمبلی فلور پر اپوزیشن اراکین کو بات کرنے نہیں دی جاتی اراکین اسمبلی کو اپنے حلقے کے مسائل پر بھی بات کرنے سے روکا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سندھ میں واحد جماعت ہے جو بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے۔
سندھ میں سب سے بڑی جماعت ہونے کی حیثیت سے سندھ کے مسائل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں اگر ایوان میں نیا بلدیاتی بل متعارف نہ کرایا گیا تو کسی ترمیم شدہ بل کو قبول نہیں کریں گے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں مہنگائی کے سیلاب کی اصل وجہ حکومت کی نالائقی ہے۔احسن اقبال