اسٹاک مارکیٹ میں 134.08 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 134.08 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 134.08 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان رہا، بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس آج کاروباری روز کے دوران 0.29 فیصد اضافے کے ساتھ 46,000 کی سطح سے اوپر آ گیا۔

یہ پہلا موقع ہے جب بینچ مارک انڈیکس اپریل 2022 کے بعد 46,000 پوائنٹس سے زیادہ پربند ہوا ہے کیونکہ اس سے قبل یہ اس سطح کو برقرار رکھنے میں ناکام رہا تھا۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 134.08 پوائنٹس یا 0.29 فیصد اضافے کے بعد 46,054.81 پر بند ہوا۔

بینچ مارک انڈیکس کو بلند کرنے والے شعبوں میں بینکنگ (113.31 پوائنٹس)، پاور جنریشن اور ڈسٹری بیوشن (28.46 پوائنٹس) اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ (25.56 پوائنٹس) شامل ہیں۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 35.8 ملین حصص کے ساتھ والیوم لیڈر تھا، اس کے بعد کے الیکٹرک لمیٹڈ 32.4 ملین حصص اور یونٹی فوڈز لمیٹڈ 31.5 ملین حصص کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا۔

مزید پڑھیں:اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر اضافے کی منظوری دے دی

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز 337 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 147 میں اضافہ، 175 میں کمی اور 15 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Related Posts