کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مندی کی صورتحال دیکھنے کو ملی، کے ایس ای 100 انڈیکس 185 پوائنٹس گر گیا۔
آج کاروباری روز کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 185.34 پوائنٹس یا 0.42 فیصد گر کر 43,436.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔
منگل کو 360 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 134 میں اضافہ، 208 میں کمی اور 18 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
کاروبار کے آغاز کے موقع پر تیزی دیکھنے کو ملی جبکہ سرمایہ کاروں کے مضبوط جذبات کی وجہ سے مارکیٹ میں دوپہر تک خریداری کی معمولی سرگرمی دیکھی گئی۔
دوپہر کے بعد، کے ایس ای 100انڈیکس میں فروخت کا تازہ دباؤ دیکھا گیا جس کے باعث مندی کی صورتحال بننے لگی، گراوٹ آخری گھنٹوں میں تیز ہوئی اور ایکویٹی مارکیٹ کو نقصانات کے ساتھ بند کر دیا۔
مزید پڑھیں:مالی سال 2022،قومی قرضوں کے حجم میں 11.8 کھرب روپے کا اضافہ