ملکۂ برطانیہ کا شہزادہ چارلس کو بادشاہ، کیملا پارکر کو نئی ملکہ بنانے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم نے ولی عہد شہزادہ چارلس کو سلطنت کا نیا بادشاہ جبکہ ان کی اہلیہ اور شہزادی کیملا پارکر کو نئی ملکۂ برطانیہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی تاریخ میں پہلی بار 7 دہائیوں تک زائد عرصے تک راج کرنے والی ملکۂ برطانیہ نے پلاٹینم جوبلی کے موقعے پر کہا کہ میرے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ جبکہ شہزادی کیملا پارکر برطانیہ کی نئی ملکہ بن جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

ایغور مسلمانوں کا معاملہ، اقوامِ متحدہ انسانی حقوق کے سربراہ کو چین بھیجنے کیلئے تیار

برطانیہ کی 95 سالہ ملکہ نے کہا کہ شہزادہ چارلس کے بادشاہ بننے پر خواہش ہے کہ ڈچز آف کارنوال (شہزادی کیملا پارکر) کوئین کنسورٹ یعنی ملکہ بن جائیں۔ برطانوی عوام سے امید کرتی ہوں کہ چارلس اور کیملا کا بھی ساتھ دیں گے۔

دلچسپ طور پر تاجپوشی کا اعلان اس وقت کیا گیا جب شہزادہ چارلس کی عمر 73 جبکہ اہلیہ کیملا پارکر کی 74 برس ہے۔ برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگلی نسل کو تخت سونپنے سے متعلق غیر یقینی صورتحال اختتام کو پہنچ گئی ہے۔

کوئین الزبتھ 2 کی جانب سے کوئین کنسورٹ کے الفاظ سامنے آئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے مراد بادشاہ کی اہلیہ ہے تاہم ملکۂ برطانیہ کے فرمان کی پیروی کرتے ہوئے ڈچز آف کانوال کسی رکاوٹ کے بغیر ملکہ بن جائیں گی۔

 

Related Posts