بے نظیر انکم سپورٹ سماجی تحفظ کا سب سے کامیاب پروگرام ہے۔شازیہ مری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: وفاقی وزیر برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کا سب سے کامیاب پروگرام ہے جس سے لاکھوں مستحقین فیضیاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ تخفیفِ غربت و چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری نے کہا کہ بی آئی ایس پی سے 80 لاکھ سے زائد مستحقین کو مالی امداد فراہم کی گئی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کی ہدایت

اسمبلی بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر شازیہ عطا مری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سب سے کامیاب اور مؤثر سوشل سکیورٹی پروگرام بن کر سامنے آیا ہے جبکہ وزارتِ تخفیفِ غربت کے ذریعے سماجی تحفظ پر کام جاری ہے۔

وزیرِ تخفیفِ غربت شازیہ مری نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، سماجی تحفظ قومی غربت فنڈ، قومی غربت گریجویٹ پروگرام، بیت المال اور بے نظیر کفالت پروگرام کے ذریعے ملک کے غریب ترین طبقات اور خواتین کو بااختیار بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی دور سے شروع ہونے والے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے سندھ کے شہری و دیہی علاقوں میں رہنے والی خواتین کی مدد کی جارہی ہے جبکہ کفالت پروگرام کے ذریعے بھی مالی امداد دی جارہی ہے۔

Related Posts