کراچی: پولیس نے نسلہ ٹاور کے قریب احتجاجی مظاہرین کو روکنے کیلئے لاٹھی چارج اورفائرنگ کردی، ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے احکامات پر نسلہ ٹاور کو گرانے کو عمل جاری ہے، اس موقع پر نسلہ ٹاور کے متاثرین احتجاج کرنے پہنچے جس پر پولیس نے نسلہ ٹاور کے قریب مظاہرین کو روک لیا۔
چیئرمین آباد محسن شیخانی بھی نسلہ ٹاورکے قریب مظاہرہ میں پہنچے جس کے بعد مظاہرہ ختم کرانے کیلئے پولیس اور چیئرمین آباد کے درمیان مذاکرات ہوئے۔
احتجاجی مظاہرین نے نسلہ ٹاور میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اورفائرنگ کی جس کے نتیجے میں ڈپٹی چیئرمین آباد سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اس موقع پر چیئرمین آباد محسن شیخانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے مارا جارہا ہے جیسے ہم دہشت گرد ہیں، ہم تو چاہتے ہیں قانون کو بہتر کیاجائے، ہم تو چاہتے ہیں این اوسی دینے والے اداروں پر ذمہ داری عائدکرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:نسلہ ٹاور عملدرآمد کیس، سپریم کورٹ نے حافظ نعیم الرحمان کو جھاڑ پلا دی