سندھ پولیس کالوٹ مار کا نیا طریقہ، گاڑیاں چراکر لوگوں سے تاوان لینا شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Police demanded Rs 500,000 for the theft of a car parked outside the house of a Hyderabad resident

حیدرآباد : سندھ پولیس نے شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ نکال لیا،قاسم آباد میں گھر کے باہر سے چوری ہونیوالی گاڑی کی واپسی کیلئے 5 لاکھ روپے بھتہ مانگ لیا۔

قاسم آباد کے رہائشی امداد علی کا کہنا ہے کہ میرے گھر کے باہر گاڑی چوری ہوگئی اوردوسرے دن مجھے ایک کال موصول ہوئی اور مجھے کہا گیا کہ ہمیں 5 لاکھ دےدو ہم آپکو گاڑی واپس کرتے ہیں۔

مدعی نے ایم ایم نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ نمبر معلوم کرنے پر پتا چلا کہ وہ انسپکٹر سجاد انور میمن کاہے، جن کی پوسٹنگ کراچی میں ہے، ان کا کہنا ہے کہ ہم نے گاڑی چوری کرنے والے ڈکیت فہد ملاح کیخلاف پولیس کو درخواست دیکر گرفتار کروایا تاہم اس کی سفارش میں انسپکٹر سجاد انورمیمن کھل کر سامنے آگئے۔


امداد علی نے بتایا کہ انسپکٹر سجاد انورمیمن مقدمہ واپس لینے کیلئے دباؤ ڈالنا شروع کیا اور بعد ازاں مقدمہ واپس لینے کیلئے گاڑی کی قیمت ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کی اور ایک چیک دیا جو کہ بینک میں باؤنس ہوگیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولیس انسپکٹر سجاد انور میمن ڈکیت فہد ملاح کے ساتھ ملکر کارروائیاں کرتے ہیں اور اب مجھےسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ امداد علی نے سندھ حکومت اور پولیس حکام سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کے افسران و جوان اکثر جرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں جبکہ کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے افسران واہلکاروںکیخلاف تحقیقات بھی جاری ہے تاہم اس کے باوجود پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف شکایات کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts