مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
مسلم لیگ (ن) کا مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان

کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ حکومت مہنگائی کو کوئی مسئلہ سمجھنے کے لیے تیار ہی نہیں ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کو مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں ساڑھے 7 کروڑ شہری خط غربت کے نیچے زندگی گزار رہے ہیں۔ ملک میں بلند ترین سطح پر پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے ، ہم حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات پر اب مزید ایک روپے بھی اضافہ نہیں کرنے دیںگے۔

یہ بھی پڑھیں 

پاکستان قانون کی حکمرانی قائم کرنے میں ناکام ترین ممالک میں شامل

لاہور، تحریک لبیک نے احتجاج دھرنے میں تبدیل کردیا، حکومت کو 2روزکا الٹی میٹم

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ وفاقی حکومت برآمدات بڑھانے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ درآمدات کی جارہی ہے۔ حکومت کو سمجھ ہی نہیں آرہا ہے کہ اس وقت مہنگائی سب سے بڑا مسئلہ ہے۔ دنیا کے تمام ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی ہے۔ پاکستان میں تین ماہ میں خوراک کی قیمتوں میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مہنگائی گزشتہ سال 17 فیصد زیادہ ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پیٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ آج پیٹرول کی قیمت 137 روپے لیٹر ہے اور اس میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ملک کے معاشی حالات انتہائی خراب ہیں اور حکومت مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ ہم اس نااہل حکومت کی پالیسیوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کریں گے ۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے جس شعبے میں بھی ہاتھ ڈالا ہے اس کا برا حال ہوا ہے۔ بجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے۔ گیس کا بحران آنے والا ہے۔ گیس 141 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔ حکومت کی 5 گیس کمپنیاں ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ قرضہ لیا ہے۔ یہ ملک کپاس پر چلتا ہے لیکن اس کو بھی مہنگا کردیا گیا ہے۔ ناجانے کون ارسطو ہے جو انہیں اس قسم کے مشورے دیتا ہے۔

Related Posts