عمران خان نے خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں ڈال دئیے۔وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملکی خارجہ پالیسی کے اہم مفادات خطرے میں ڈال دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی کی منافقت کی کوئی حد نہیں، پہلے الزام لگایا کہ امریکا نے ان کی حکومت گرائی۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی

ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ اپنی حکومت گرانے کا الزام لگانے کے بعد عمران خان امریکا کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہے جس کامقصد تعلقات درست کرنا ہے۔

پیغام میں وزیر اعظم نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس عمل کے دوران عمران نیازی  کے جھوٹ اور اقتدار کی ہوس نے خارجہ پالیسی کے اہم مفادات کو خطرے میں ڈال دیا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا آج بلایا گیا اجلاس ملتوی ہوگیا۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کی سیاسی صورتحال اور سپریم کورٹ میں ہونے والی پیشرفت پر مشاورت کیلئے اتحادی جماعتوں کا اجلاس بھی آج طلب کیا تھا۔

آج سپریم کورٹ میں الیکشن التوا از خود نوٹس کیس کی سماعت بھی ملتوی کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی پر سوال ہے۔ ہم پارلیمنٹ کا احترام کرتے ہیں۔

Related Posts