اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنیوالے دہشتگردوں کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔
NSC took some major decisions yesterday after hours-long deliberations. Two of them stand out: State of Pakistan will adopt zero tolerance policy for terrorists challenging its writ. Peace is non-negotiable. Two, economic roadmap will revive economy & provide relief to the people
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 3, 2023
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن وامان کے قیام پر کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں، اقتصادی روٹ میپ معیشت بحال کرے گا، عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
عمران خان کو حملے میں گولیاں نہیں دھاتی ٹکڑے لگے
گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والا قومی سلامتی کمیٹی کا یہ اہم اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد اور دیگر فوجی قیادت کے علاوہ اہم وفاقی وزراء شریک ہوئے۔