وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کیلئے لاہور پہنچ گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کیلئے لاہور کا دورہ آج کرینگے
وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کیلئے لاہور کا دورہ آج کرینگے

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان مختلف اجلاسوں کی صدارت کیلئے لاہور پہنچ گئے ہیں، دورے کے دوران وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت دیگر صوبائی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج ایک روزہ دورے کیلئے لاہور پہنچے۔ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار وزیر اعظم کو سیاسی و قومی امور کے متعلق بریفنگ دیں گے۔وفاقی وزراء اسد عمر، شفقت محمود، خسرو بختیار، حماد اظہر اور معاونِ خصوصی شہباز گل بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:

لاہور میں مسیحی نوجوان کا اندوہناک قتل، 200سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج

میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں شہری ہلاک، وزیر اعظم کا سخت نوٹس

ایک روزہ دورۂ لاہور کے دوران وزیر اعظم عمران خان ایوانِ وزیر اعلیٰ میں پنجاب کابینہ سمیت مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ 

خیال رہے کہ پنجاب پولیس لاہور سمیت صوبے بھر میں بڑھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہے۔ حال ہی میں لاہور میں مسیحی شہری کو فیکٹری ایریا میں اینٹ مار کر قتل کیا گیا جس کا مقدمہ 9 نامزد اور 200 نامعلوم ملزمان کے ِخلاف درج کیا گیا۔

اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں ہجوم کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 3روز قبل اپنے پیغام میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کسی فرد یا گروہ کی جانب سے قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش قطعاً گوارا نہیں کی جائے گی۔

Related Posts