اسلام آباد: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا نمبر بھی اسرائیلی نظام کے ذریعے ہیک کرنیکی کوشش کی گئی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کا پرانا نمبر بھی ہیک کرنیکی کوشش کی گئی تھی جبکہ بھارت میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کے فون کی بھی ہیکنگ کی گئی۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جاسوسی کے اسرائیلی نظام سے پاکستان سمیت کئی ملکوں کی شخصیات کے فون ہیک کیے گئے۔اس کے علاوہ مزید افراد کے موبائل فونز بھی ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔
واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ اسرائیلی کمپنی کے جاسوسی کے سوفٹ وئیر کے ذریعے دنیا بھر میں کم ازکم 50 ہزار افراد کی مبینہ جاسوسی کی گئی جبکہ جاسوسی کا دائرہ کم ازکم 50 ممالک تک پھیلا ہوا تھا۔
امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس جاسوسی، نگرانی اورڈی کوڈ کرنے کی صلاحیت ہے اور بھارت میں اسرائیلی جاسوس نظام پیگاسس کے ذریعے ہیکنگ کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: فیٹف سے متعلق بھارت کا بیان، پاکستان کا موقف درست ثابت ہوگیا، دفتر خارجہ