اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےسیالکوٹ واقعے میں قتل ہونےوالے سری لنکن فیکٹری مینجر کو بچانےکی کوشش کرنےوالے ملک عدنان کے کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان کردیا۔
پوری قوم کی جانب سے میں ملک عدنان کی بہادری اور اخلاقی جرات کو سلام پیش کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے سیالکوٹ میں اپنی جان خطرے میں ڈالتے ہوئے پریانتھا دیاوادنا کو پناہ دینے اور خود کو ڈھال بنا کر انہیں جنونی جتھے سے بچانے کی پوری کوشش کی۔ ہم انہیں تمغۂ شجاعت سے نوازیں گے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2021
وزیراعظم عمران خان نے اپنےٹویٹر اکاؤنٹ پر کہاکہ میں پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کو انکی بہادری پر سلام پیش کرتاہوں،انہوں نے مقتول مینجر پریانتھا کمارا کوبچانےکیلئےناصرف خود کی جان کوخطرےمیں ڈالا بلکہ خودڈھال بناکر اسے بچانےکی بھرپور کوشش کی۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی شہری اپنی ہی فوج کےنشانےپرآگئے،13افرادہلاک