پی ایس ایل 7، پلیئرز کی ڈرافٹنگ مکمل، کونسا کھلاڑی ان کون آؤٹ؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Players Drafting Complete for PSL 7

شائقین کرکٹ کا انتظار ختم ہوگیا، پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی، لیگ میں شامل ٹیموں نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دیدی ہے۔

پاکستان سپر لیگ کی چمپئن پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز کامران اکمل ایونٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور بین ڈنک بھی اس ایڈیشن میں نظر نہیں آئینگے تاہم شائقین کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ عمر اکمل اس ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائینگے۔

پی ایس ایل 7کا شیڈول
پی ایس ایل 7 کا آغاز آئندہ برس 27 جنوری 2022ء سے ہوگا ، پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائینگے جن میں کراچی 15 جبکہ لاہور 19 میچز کی میزبانی کریگا۔تمام ٹیمیں کراچی اور لاہور میں یکساں تعداد میں میچز کھیلیں گی۔ گروپ مرحلے میں تمام ٹیمیں 10،10 میچز کھیلیں گی جس کے بعد کوالیفائر، ایلیمنیٹر اور پھر فائنل ہوگا۔

جس دن دو میچز ہوں گے اس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے اور دوسرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔جمعے کو اگر دو میچز ہوں گے تو پہلاسہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ جس دن ایک میچ ہوگا اس دن میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔

پی ایس ایل کی ٹیمیں

ملتان سلطانزImage
دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی ٹیم محمد رضوان، رائلی روسو، ٹم ڈیوڈ، صہیب مقصود، عمران طاہر، اوڈین اسمتھ، شان مسعود، خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی، رومان رئیس، آصف آفریدی، انور علی، روومین پاول، عمران خان سینئر، عباس آفریدی، عامر عظمت، بلیسنگ مزربانی اور احسان اللہ پر مشتمل ہے۔

کراچی کنگزImage
کراچی کنگز بابر اعظم، کرس جورڈن، عماد وسیم، لوئس گریگری، محمد نبی، محمد عامر، جو کلارک، شرجیل خان، عامر یامین، عمید آصف، ٹام ابیل، روحیل نذیر، محمد عمران، محمد الیاس، فیصل اکرم، قاسم اکرم، طلحہ احسن اور روماریو شیفرڈپر مشتمل ہے۔

پشاور زلمیImage
پشاور زلمی میں وہاب ریاض، لیام لیونگ سٹون ، حضرت اللہ زازئی، شعیب ملک، شرفین ردرفورڈ، حیدر علی، ثاقب محمود، حسین طلعت، عثمان قادر، ٹام کوہلر کیڈمور، سلمان ارشاد، ثمین گل، کامران اکمل، سراج الدین، محمد عامر خان، بین کٹنگ اورمحمد حارث شامل ہیں۔

لاہور قلندرزImage
لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی، راشد خان، فخر زمان، ڈیوڈ ویزے، حارث رؤف، محمد حفیظ، عبداللہ شفیق، فل سالٹ، ہیری بروک ، سہیل ا ختر، ذیشان اشرف، احمد دانیال، کامران غلام، ڈین فاکس کرافٹ، زمان خان، معاذ خان، سمیتپٹیل، سید فریدون کو منتخب کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرزImage
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزمیں سرفراز احمد، جیمز ونس، جیسن روئے، جیمز فالکنر، افتخار احمد، محمد نواز، شاہد آفریدی، محمد حسنین، نسیم شاہ، عمر اکمل، سہیل تنویر، بین ڈکٹ، خرم شہزاد، نوین الحق، عبدالواحد بنگلزئی، محمد اشعر قریشی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈImage
اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کولن منرو، آصف علی، حسن علی، مرچینٹ ڈی لانگے، شاداب خان، فہیم اشرف، ایلکس ہیلز، محمد وسیم جونیئر، اعظم خان، محمد اخلاق، ریس ٹوپلی، دانش عزیز، ظفر گوہر، پال اسٹرلنگ، مبشر خان، محمد ذیشان، رحمٰن اللہ گرباز، اور اطہر محمودپر مشتمل ہے۔

شائقین کی جانب سے ٹیموں کی ڈرافٹنگ مکمل ہونے اور اپنے پسندیدہ ستاروں کی شمولیت پر بھرپور خوشی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ پاکستان سپر لیگ کے تمام مقابلے پاکستان میں ہی منعقد ہونگے اورامید ہے کہ شائقین کو ایک بار پھر معیاری کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

Related Posts