حلیمہ سلطان اب پی ایس ایل میچز میں بھی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

halime sultan PSL6

کراچی:پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں ارطغرل غازی کی حلیمہ سلطان بھی اپنے فن کے جوہر دکھائیں گی، ایسرا بلجیک اور فرنچائز کے درمیان معاملات طے پاگئے۔

پاکستان سپر لیگ کی چمپئن پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور ایسرا بلجیک نے پی ایس ایل 6 کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل جاوید آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں نئی شروعات کا پیغام دیا اور عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار اداکرنیوالی اداکارہ ایسرا بلجیک کو ٹیگ کیا۔

جاویدآفریدی کے ٹویٹ کے چند منٹ بعد ایسرا بلجیک نے بھی نے بھی یہی پیغام ٹویٹ کیا اور پشاور زلمی کے مالک اور ٹیم کے ٹویٹر اکاؤنٹ کو ٹیگ کیا۔پچھلے سال جولائی میں ترک اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ جلد ہی پشاور زلمی کو جوائن کریں گی۔انہوں نے یہ بات ایک ٹویٹ میں کہی جس میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو ٹیگ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: شرمین عبید،حلیمہ سلطان کے پشاورزلمی کے برانڈ ایمبیسڈر بننے کی قیاس آرائیوں پر برہم

واضح رہے کہ پاکستان میں ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کی مقبولیت کے بعد مرکزی ہیرو اینگن التان اور ہیروئن ایسرا بلجیک پاکستان میں مختلف کمپنیوں کے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر کام کررہے ہیں اور اب پشاور زلمی حلیمہ سلطان کو اپنا سفیر بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز مالکان اور اداکارہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

Related Posts