پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ڈراموں میں گلے لگانے کےسین نشر نہ کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ڈراموں میں گلے لگانے کےسین نشر نہ کرنے کی ہدایت
پیمرا کی ٹی وی چینلز کو ڈراموں میں گلے لگانے کےسین نشر نہ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ٹی وی چینلز کو ڈراموں میں گلے لگانے کے سین نشر نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا مواد نہ چلائیں جو عموماً ناشائستہ سمجھا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیمرا نے ٹی وی چینلز کو نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ٹی وی چینلز قابلِ اعتراض ڈرامے اور مواد نشر کرتے ہیں جس میں نامناسب لباس، بستر کے مناظر اور متنازعہ کہانیاں دکھائی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر فائرنگ کا مقدمہ درج، تفتیش شروع

پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی

مہوش حیات کا بسکٹ کا اشتہار نشر کرنے پر پابندی عائد

پیمرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی وی چینلز شائستگی کے قابلِ قبول معیارات کے خلاف مواد نشر کرتے ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ معاشرے کا قابلِ غور طبقہ سمجھتا ہے کہ ڈرامے پاکستانی معاشرے کی حقیقی تصویر نہیں دکھاتے۔ 

گزشتہ روز جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا کہ گلے لگانے، غیر ازدواجی تعلقات، بے ہودہ، بولڈ ڈریسنگ، بستر کے مناظر اور شادی شدہ جوڑے کے باہمی مناظر دکھا کر اسلامی تعلیمات اور پاکستانی ثقافت کو قطعی نظر انداز کیا جارہا ہے۔

میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے تمام سٹیلائٹ ٹی وی چینلز کو ہدایت کی کہ حیا سوز مناظر نشر کرنے سے گریز کریں اور ڈراموں کے مواد کا ہاؤس مانیٹرنگ کمیٹی کے ذریعے جائزہ لیں تاکہ ناظرین کے تحفظات دور کیے جاسکیں۔

ٹی وی چینلز کو ہدایت کرتے ہوئے پیمرا کا نوٹیفکیشن میں مزید کہنا تھا کہ ہاؤس مانیٹرنگ کمیٹی کے ذریعے جائزہ لے کر ڈراموں میں اخلاق باختہ مواد نشر کرنا بند کیا جائے۔ پیمرا قوانین کی حرف بہ حرف تعمیل یقینی بنائی جائے۔ 

 

Related Posts