لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنے کیلئے غیر ملکی کوچز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ میں ثقلین مشتاق، بابر اعظم اور محمد رضوان سے بات چیت کرچکا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق نئے سال کے آغاز پر چیئرمین پی سی بی نے نیا بیان جاری کردیا۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ کوچز کی تقرری پر ٹیم کے کپتان اور ثقلین مشتاق سے بھی بات چیت ہوئی۔ عام رائے یہ ہے کہ غیر ملکی کوچز لانے چاہئیں۔
روہت شرما زخمی، لوکیش راہول بھارتی ٹیم کے کپتان بن گئے
آئی سی سی، پلیئر آف دی ائیر کیلئے شاہین آفریدی اور محمد رضوان نامزد
ویڈیو بیان میں رمیز راجہ نے کہا کہ ملک سے باہر مقامی کنڈیشنز سمجھنے والے کوچز کی خدمات حاصل کرنی ہوں گی۔ بابر اعظم پر سارا بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ کوچنگ اسٹاف بھی ان کی مدد کرے گا۔ بنگلہ دیش میں کپتان کو قدموں پر کھڑا ہونے کا موقع ملا۔
بیان میں چیئرمین کرکٹ بورڈ نے کہا کہ ہمیں یہ سیکھنے کا موقع ملا کہ کنڈیشنز سمجھ کر میچز جیتنا کیسے ممکن ہوسکتا ہے۔ قومی ٹیم کی صلاحیتیں اعتماد کا اظہار کرنے پر نکھر کر سامنے آئی ہیں۔ دنیا کی بہترین ٹیم بننے کیلئے سسٹم میں بہتری لانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا دنیا کی چوٹی کی کرکٹ ٹیمیں شمار ہوتی ہیں۔ ہوم گراؤنڈز پر انہیں ہرانا مشکل ہوگا۔ کینگروز اور انگلینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر ہرانا ہمارا اصل ہدف ہے۔ ڈراپ ان پچز لا کر یہی ہدف حاصل کرنا مقصود ہے۔