پاکستانی فلم زندگی تماشا 93ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے منتخب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی فلم زندگی تماشا 93ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے منتخب
پاکستانی فلم زندگی تماشا 93ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے منتخب

لاہور: پاکستانی فلم زندگی تماشا کو 93ویں آسکر اکیڈمی ایوارڈز میں نامزدگی کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ یہ انتخاب پاکستان اکیڈمی آف سلیکشن نے کیا۔

حساس موضوع پر بنائی گئی فلم  زندگی تماشا کی ڈائریکشن سرمد سلطان کھوسٹ نے دی جس کی کہانی پاکستانی فلم بینوں کیلئے زیادہ تر متنازعہ رہی، اب یہ فلم آسکرز پلیٹ کے 93ویں ایواردز میں نامزدگی کیلئے پیش ہوگی۔ سرمد سلطان کھوسٹ کو فلم ریلیز کرنے سے قبل دھمکیاں بھی موصول ہوئی تھیں، تاہم سرمد سلطان کھوسٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ فلم کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے نہیں بنائی۔

قبل ازیں فلم زندگی تماشا جنوبی کوریا میں منعقدہ فلم فیسٹیول میں کم جی سیوک ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔ یہ فلم ایک نعت خواں کی کہانی ہے جو ایک ایسی غلطی کرتا ہے جس کے باعث اس کی زندگی تماشا بن کر رہ جاتی ہے۔

واضح رہے کہ 93ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب آئندہ برس 25 اپریل کو منعقد ہوگی جس کی پیشکش اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس نے کی۔ تقریب میں جنوری 2020ء سے لے کر فروری 2021ء تک ریلیز کی گئی فلمیں شامل ہوں گی۔ تقریب ڈولبی تھیٹر، ہالی ووڈ، لاس اینجلس میں ہوگی۔

قبل ازیں یہ تقریب 28 فروری 2021ء کو ہونا تھی جسے دنیا بھر میں اور بالخصوص امریکا میں تباہی پھیلانے والے کورونا وائرس کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔ تاریخ آگے بڑھائے جانے کے باعث یہ تقریب اب 25 اپریل کو ہوگی جہاں زندگی تماشا کو نامزدگی کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ زندگی تماشا کے مرکزی کرداروں میں ایمان سلمان، عارف حسن، علی قریشی اور سمعیہ ممتاز جلوہ گر ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نامورپاکستانی اداکار و ہدایت کارسرمد کھوسٹ نے وزیراعظم اور صدر مملکت سے درخواست کی  کہ ایک مخصوص گروپ ان کی فلم ‘زندگی تماشا’ کی ریلیز میں رکاوٹیں پیداکررہا ہے ، ان کے مسئلے پر توجہ دی جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جنوری کے دوران سرمد کھوسٹ نےاپنی فلم کے حوالے سے ” میں بھی پاکستان ہوں” کے عنوان سے ایک خط پوسٹ کیا جس میں وزیراعظم، صدرپاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیر اطلاعات کو مخاطب کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: زندگی تماشا میں رکاوٹیں، سرمد کھوسٹ نے وزیراعظم سے مدد مانگ لی

Related Posts