پاکستان کے دو کوہ پیماؤں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مکالو کو سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
کوہ پیما سرباز علی خان نے نیپال میں واقع 8463 میٹر بلند چوٹی کو ہفتے کی صبح سر کیا، سرباز علی خان نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 14 میں سے گیارہویں چوٹی کو سر کیا۔
سِرباز کے کرئیر میں بلند ترین 14 چوٹیوں میں سے گیشربرم ون، شیش پنمگا اور چو ایو کو سر کرنا باقی رہ گیا ہے، سرباز خان گیارہ 8 تھاؤزنڈرز سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔
ملک کے نامور کوہ پیما کی نمازِ جنازہ ادا، علی رضا سدپارہ اسکردو میں سپردِ خاک