لاہور: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 88 رنز سے شکست دے دی۔
لاہور میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 16 اوور میں 94 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مارک چیپ مین 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ٹام لیتھم 20، جیمز نیشم 15 اور ڈیرل مچل 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
قومی ٹیم کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عماد وسیم نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی، زمان خان، شاداب خان اور فہیم اشرف نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
رمیز راجا کو حکومت تبدیل ہوتے ہی استعفیٰ دے دینا چاہیے تھا، نجم سیٹھی
قبل ازیں پاکستان کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 182 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور فخر زمان 47، 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔فہیم اشرف 22، عماد وسیم 16، حارث رؤف 11، کپتان بابر اعظم 9، محمد رضوان 8، شاداب خان 5 اور شاہین شاہ آفریدی 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے 3، ایڈم ملن اور بین لِسٹر نے 2،2 جبکہ جیمز نیشم اور اِیش سودھی نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔