پاکستان اور بھارت مل کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔برطانوی وزیر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اور بھارت مل کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔برطانوی وزیر اعظم
پاکستان اور بھارت مل کر مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو حل کریں۔برطانوی وزیر اعظم

لندن:برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کوخطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے  مذاکرات کی میز پر آ کر مسئلہ کشمیر کو حل کرنا چاہئے۔

 بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے گزشتہ شب کی گئی ٹیلیفونک گفتگو کے دوران بورس جانسن نے کہا کہ خطے کی بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں  مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے مذاکرات بہترین ذریعہ ہیں۔

نریندر مودی نے بورس جانسن کو برطانیہ کے وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کے درمیان خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بورس جانسن کے ترجمان کے مطابق نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کی کشیدہ صورتحال کا ذکر کیا جس پر انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کو مل کر حل کرنا چاہئے  اور برطانیہ یہ چاہتا ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ عالمی عدالت انصاف لے جائیں گے۔ پاکستان کا فیصلہ

انہوں نے بھارتی ہم منصب کو مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو مسئلہ کشمیر کا حل مل کر تلاش کرنا ہے جبکہ دونوں وزرائے اعظم نے کشمیر میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت  اور انسانی حقوق کی پامالی کا مسئلہ عالمی عدالت انصاف لے کر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے  بین الاقوامی برادری کے سامنے کشمیر کے مسئلے کو واضح انداز میں بیان کرنے اور کشمیر کا مقدمہ لڑنے کے لیے  وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر پر ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش

Related Posts