چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار مریم نواز کا چودہ روزہ ریمانڈ منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری شوگرملزکیس،مریم نوازکی درخواست پرنیب کونوٹس جاری
لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرگ اور چوہدری شوگر ملز کیس میں زیر حراست مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی درخواست ضمانت پر قومی احتساب بیورو (نیب) سے 14 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چوہدری شوگر ملز کیس میں  احتساب عدالت لاہور نے گرفتار سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ 

احتساب عدالت میں مریم نواز اور نواز شریف کے بھتیجے یوسف عباس کو پیش کیا گیا۔ ڈیوٹی جج نعیم ارشد نے مقدمے کی سماعت کی۔دونوں ملزمان سے چوہدری شوگر ملز کیس کے بارے میں مختلف سوالات کیے گئے۔

مریم نواز نے جواب دینے کی بجائے کہا کہ میں کچھ نہیں جانتی۔ ان سے پوچھا گیا بتائیے چوہدری شوگر ملز کے شیئر منتقل کیسے ہوئے؟ انہوں نے عدالت کو کچھ نہیں بتایا۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے دونوں ملزمان کا مزید چودہ روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو چار ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یاد رہے کہ  مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار ہوئی تھیں۔ مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے جیل آئیں تو نیب ٹیم ان کا انتظار کر رہی تھی ۔ نیب ٹیم کی خواتین اہلکاروں نے ان کو  کو گرفتاری کے اسباب سے آگاہ کرتے ہوئے حراست میں لیا۔

اپوزیشن کے متعدد رہنما اس وقت زیر حراست ہیں اور مختلف مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل ایل این جی کیس میں نیب کے ہاتھوں گرفتار ہوئے اور بعد ازاں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ان کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔

مزید پڑھیں:سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Related Posts